بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں امریکی حکومت میں ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: "شاید اپنی حکومت میں کچھ تبدیلیاں کر دوں، لیکن ابھی میں افراد کے نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔"
ٹرمپ نے کہا: "مجھے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر اعتماد ہے۔"
ٹرمپ نے وینزویلا اور ایران میں امریکہ کی دو جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ دونوں جنگوں میں کامیاب ہوا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے ارکان میں ممکنہ تبدیلیوں کا ذکر کیا ہے، لیکن ان افراد یا عہدوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی جو ان تبدیلیوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پیٹ ہیگستھ کی برطرفی ممکن ہے اور یہ بھی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
ٹرمپ جو بھی کہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ان ممکنہ استعفوں اور برطرفیوں کا اصل سبب یہ ہے کہ ٹرمپ کی ریپلکن جماعت ضمنی انتخابات میں بری طرح ہار گئی ہے اور انتخابات میں ٹرمپیوں کی شکست کا سبب اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی جنگ میں ٹرمپ اور اس کی جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ